نئی دہلی، 15/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک بھر میں پولیس فورس کے لیے منظورشدہ 22.63لاکھ عہدوں میں سے 5 لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں۔وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک کی تمام ریاستوں میں پولیس فورسز کے لیے منظورشدہ عہدوں کی تعداد 2263222ہے اور ان میں سے 1761200عہدوں پر ہی لوگ تعینات ہیں۔کل منظورشدہ عہدوں میں سے 502022عہدے خالی پڑے ہیں۔سب سے زیادہ یعنی 1.80لاکھ عہدے اتر پردیش میں خالی ہیں، یہاں کے پولیس فورس کے لیے منظور کئے گئے عہدوں کی تعداد 364200ہے۔مغربی بنگال میں پولیس فورس کے لیے منظورشدہ عہدوں کی کل تعداد 111176ہے اور ان میں سے تقریباََ 35ہزار عہدے خالی ہیں۔بہار پولیس فورس میں 112554منظورشدہ عہدوں میں سے تقریبا 30300عہدے خالی پڑے ہیں۔کرناٹک پولیس فورس کے لیے منظورشدہ 107053عہدوں میں سے تقریبا 25500عہدے خالی ہیں۔گجرات پولیس کے لیے منظور کئے گئے عہدوں کی تعداد 99423ہے لیکن اس میں 17200عہدے خالی پڑے ہیں۔وہیں تمل ناڈو میں بھی 135830منظورشدہ عہدوں میں سے تقریبا 16700عہدے خالی پڑے ہیں، جبکہ جھارکھنڈ پولیس کے لیے منظور شدہ عہدوں کی تعداد 73713ہے لیکن ان میں سے 15400عہدے خالی پڑے ہیں۔چھتیس گڑھ کے لیے منظورشدہ 68099عہدوں میں سے بھی 8500سے زیادہ عہدے خالی پڑے ہیں۔